شہناز گِل بھی پاکستانی گانے پسوڑی کی مداح نکلیں

بھارتی اداکارہ شہناز گِل کو بھی پاکستانی گانے پسوڑی نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
شہناز گِل نے بھی پسوڑی پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی جس میں انہیں سُرخ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اس گانے پر خوب اداکاری کر رہی ہیں۔
دنیا بھر سمیت اس گانے پسوڑی کو پڑوسی ملک بھارت میں بھی معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے۔
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جبکہ اس گانے کو یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News