اداکار اکشے کمار کے پڑوسی کے پاس ہر مسئلے کا کیا حل؟

بالی ووڈ معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے ایک پڑوسی کے حوالے سے دلچسپ بات بتا دی۔
اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ وہ ہر ایک کو تمام مسائل کے حل کے لیے پپیتا کھانے کا مشورہ دیتا تھا۔
اکشے نے یہ مزاحیہ کہانی معروف بھارتی کامیڈین، ٹیلی ویژن ہوسٹ، اداکار اور کپل
بالی ووڈ معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے ایک پڑوسی کے حوالے سے دلچسپ بات بتا دی۔
اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ وہ ہر ایک کو تمام مسائل کے حل کے لیے پپیتا کھانے کا مشورہ دیتا تھا۔
اکشے نے یہ مزاحیہ کہانی معروف بھارتی کامیڈین، ٹیلی ویژن ہوسٹ، اداکار اور کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سنائی۔
اکشے نے اپنے پڑوسی کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ہر مرض کے لیے ایک ہی مشورہ ہوتا کہ پپیتا کھاؤ۔
اکشے کے مطابق انہیں کافی عرصے بعد میں پتہ چلا کہ ان کا یہ پڑوسی دراصل لوکھنڈ والا مارکیٹ میں پپیتا فروخت کرتا تھا۔
اکشے کمار کی اس گفتگو کو ان کے پرستاروں نے کافی پسند اور سوشل میڈیا پر کمنٹس بھی کیے۔
یاد رہے کہ اکشے اپنی آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم پرتھوی راج کی شریک اداکار منوشی چھلر اور فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندرا پرکاش دیویدی کے ساتھ فلم کی پروموشن کے لیے شو میں شریک تھے۔
واضح رہے کہ فلم پرتھوی راج میں جو دیگر اداکار ہیں ان میں سونو سود اور سنجے دت بھی شامل ہیں اور فلم 3 جون کو ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

