سدھو موسے والا نے رواں برس پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا

نامور بھارتی پنجابی گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا نے رواں برس پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر گلوکار کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے دوران کانسرٹ رواں برس پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔
Sidhu Moosewala had promised to come to Pakistan this year with the first concert in Lahore and the second in Islamabad.
Art transcends all boundaries and today Pakistanis share the grief of our Indian brothers and sisters over the death of #sidhumoosewala. #Pakistan #India pic.twitter.com/A7L8BktdDf
Advertisement— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) May 29, 2022
سدھو موسے والا نے کہا تھا کہ میں پہلے لاہور اور پھر اسلام آباد میں کانسرٹ کروں گا۔
واضح رہےکہ سدھو موسے والا کو گزشتہ روز ضلع مانسا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
گلوکار سدھو موسے والا اُن 424 شخصیات میں شامل تھے جنہیں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی ختم کردی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سے سیکیورٹی مانگنے کے حوالے سے ہی ملاقات کرنے جارہے تھے۔
نامعلوم مسلح افراد نے ان کی جیپ پر فائرنگ کی جس میں سدھو کے دو دوست بھی زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گلوکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے رواں سال 20 فروری کو کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

