Advertisement

معروف بھارتی ماڈل کی لاش گھر سے برآمد

بھارتی ریاست کیرالہ کی ماڈل و اداکارہ شاہانہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہانہ جمعرات کی رات اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں ملیں جس کے بعد پولیس نے اُن کے شوہر سجاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

ماڈل کی موت کے آس پاس کے پراسرار حالات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ شاہانہ نے جمعرات کی شام ہم سے رابطہ کیا تھا، یہ اس کی 20 ویں سالگرہ تھی اور اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ منانے گھر آئے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔

والدہ نے کہا کہ شاہانہ نے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا اور وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرتی تھیں۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہانہ کے بہت زیادہ پیسے کمانے کے بعد سجاد نے قطر واپس جانے سے انکار کر دیا تھا اور اس نے اپنی کمائی ہوئی زیادہ تر رقم بھی خرچ کر دی۔

شاہانہ کے رشتہ داروں نے بھی الزام لگایا ہے کہ سجاد کے اہل خانہ نے 25 تولے سونے کے زیورات جہیز کے طور پر مانگے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد بھی سجاد نے مبینہ طور پر شاہانہ کے گھر والوں کو مزید جہیز کے لیے ہراساں کیا تھا جبکہ سجاد اور اس کے خاندان نے شاہانہ کی والدہ کو اس سے ملنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

کیرالہ پولیس کو سجاد پر شک ہے کہ ماڈل اپنے شوہر کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہیں، شاہانہ کے اہل خانہ نے حملے اور قتل سمیت متعدد الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Advertisement

پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اطلاع کے مطابق شاہانہ اور اِن کے شوہر کے درمیان کسی چیک پر جھگڑا ہوا تھا جو شاہانہ کو ماڈلنگ کے لیے ملا تھا۔

واضح شاہانہ نے ڈیڑھ سال قبل سجاد سے شادی کی تھی، جب جوڑے کی شادی ہوئی تو سجاد قطر میں کام کر رہا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version