یہ بچے آج کے کونسے مشہور اداکار ہیں؟ پہچانیے

مشہور شخصیات اکثر اپنے بچپن کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جنہیں پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ تصاویر صبا علی خان کی بھتیجی یعنی سیف علی خان کی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان اور ان کے چھوٹے بھائی ابراہیم کی ہیں۔
تصویر میں سارہ علی عید کے موقع پر گڑیا جیسی خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ ابراہیم غصے میں کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے دو پسندیدہ منچکن ، سارہ عید کے موقع پر اور ابراہیم تصویر نہ بنوانے کے موڈ میں۔
ان تصاویر کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ سیف علی خان کے چاروں بچے ہی بےحد خوبصورت ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ سارہ، ابراہیم اور تیمور سیف علی خان میں ملتے ہیں جبکہ جہانگیر اپنی ماں کرینہ کپور پر گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News