Advertisement

معروف امریکی اداکار انتقال کر گئے

معروف امریکی اداکار بو ہاپکنز 80 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ویب سائٹ نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔

ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ بہت افسوس کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ اداکار بو ہاپکنز چل بسے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اداکار، دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتے تھے اور ہر ایک کے پیغامات پڑھتے تھے۔

اداکار بو ہاپکنز امریکن گرافیٹی میں اپنی اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔

Advertisement

اداکار بو ہاپکنز نے 1969 کے مشہور مغربی ’دی وائلڈ بینچ‘ میں ’کریزی لی‘ کے طور پر فیچر فلموں میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔

یاد رہے کہ’ وائٹ لائٹننگ‘ (1973)، ’پوز‘ (1975)، ’دی مین ہُو لوڈ کیٹ ڈانسنگ‘ (1973)، اور ’مڈ نائٹ ایکسپریس‘ (1978) ہاپکنز کے دیگر قابل ذکر پروجیکٹ ہیں۔

واضح رہے کہ اداکاری سے پہلے، ہاپکنز امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے تھے، اُنہوں نے 16 سال کی عمر میں امریکی فوج میں شمولیت اختیار کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version