اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل بھی منظرِ عام پر آگئی، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جو بالکل اداکارہ عالیہ بھٹ جیسی نظر آتی ہیں۔
سیلسٹی بیراگی کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والی اس خاتون نے حال ہی میں فلم دل تو پاگل ہے کے مشہور گانے ڈھولنا پر بنائی گئی اپنی ویڈیو کو پوسٹ کیا جس میں خاتون نے عالیہ بھٹ کی مقبول ترین فلم گنگو بائی کا انداز کاپی کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں مداح عالیہ بھٹ سے خاتون کی غیر معمولی مشابہت سے حیران رہ گئے صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل ابراہیم قادری کے چرچے ہو رہے تھے۔
گزشتہ دنوں عالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کپور سے 14 اپریل کو ایک تقریب میں شادی کی جس میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News