Advertisement

کرینہ کپور کی کرن جوہر کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

کرینہ کپور نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پرانی تصویر پوسٹ کی ہے۔

شئیر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ہم ہیں،  تم اور میں ، میں اور تم، ہمیشہ کے لیے، ایسی محبت جیسی کسی اور کی نہیں، آئیے آج کی رات ڈانس کریں جیسا کہ پہلے کبھی نہیں کیا  کیونکہ یہ میرے پیارے کی سالگرہ ہے، سالگرہ مبارک۔

اس سے قبل کرینہ کپور کو اپنی زمانہ طالب علمی کی یادیں ستانے لگی تھیں۔

کرینہ کپور اپنی اسکول کی سہیلی سے ملاقات کے بعد زمانہ طالب علمی کی یاد میں کھوگئی تھیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اسکول میں دوستوں کیساتھ لی گئی تصاویربھی شیئر کردیں تھیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار بیبو ان دنوں مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جہاں ان کی ملاقات اپنی اسکول کی ایک دوست ہوئی تھی۔

اپنی دوست سے ملاقات کے بعد کرینہ نے 1996 میں اپنے زمانہ طالب علمی کی کچھ تصاویر ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کیں اور تصاویر دینے پر اپنی دوست کا شکریہ ادا کیا، تصاویر دہیرادوں کے ویلہیم اسکول کی طالبات کے دورہ راجھستان کی ہیں۔

Advertisement

کرینہ کپور کی بہن اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی تصاویر پر محبت کا اظہار کیا جب کہ اداکارہ پریا ملک نے ویلہیم گرلز اسکول کے یورنیفارم کو لیجنڈری قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version