ارسلان نصیر کا سینما میں پاکستانی فلموں کی جگہ امریکی فلم لگانے پر رد عمل

پاکستانی اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے سینما میں نئی پاکستانی فلموں کو ہٹا کر امریکی شو لگانے پر رد عمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے مقامی سینما میں پاکستانی فلموں کی جگہ امریکی فلم ڈاکٹر اسٹرینج لگانے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سینما ہالز کے مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مر مر کر کچھ لوکل فلمیں ریلیز ہوئیں وہ بھی ڈاکٹر اسٹرینج کی نظر ہو گئیں۔
Marr marr ke kuch local films release hui wo bhi Doctor Strange ki nazar ho gayeen…
AdvertisementAisa konsa mirgi ka dorra par raha tha ? 2 weeks baad ki appointment le letey doctor Sahab ki 🤷🏼♂️#PakistaniCinema #DoctorStrange
— Arsalan Naseer (@ArslanNaseerCBA) May 8, 2022
ارسلان نصیر نے لکھا کہ ایسا کونسا مرگی کا دورہ پڑ رہا تھا، دو ہفتوں بعد کی اپائنٹمنٹ لے لیتے ڈاکٹر صاحب سے۔
یاد رہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر پاکستانی 4 فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ فلموں کے پروڈیسرز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے پاکستانی فلمیں ہٹا کر غیر ملکی شو لگانے کی شکایات بھی سامنے آ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

