Advertisement

اداکارہ سوناکشی نے مداحوں کو اپنی منگنی کا راز بتادیا

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے مداحوں کو اپنی منگنی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کے بارے میں بتادیا۔

کچھ روز قبل اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر متعدد تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ بائیں ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھیں۔

ان تصاویر میں ایک شخص بھی موجود تھا جسے دیکھ کر ان کے پرستاروں میں منگنی کو لے کر تجسس پیدا ہوگیا۔

تاہم اب انہوں نے نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے آپ لوگوں کو بہت تڑپا لیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے کافی ساری نشانیاں چھوڑیں جبکہ تصاویر میں کوئی جھوٹ نہیں بولا گیا تھا، ان کی زندگی کا یہ بڑا دن ہے کیونکہ وہ آج اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہیں، جس کا نام سوزی ہے۔

Advertisement

سوناکشی نے تصویر کی وجہ بھی بتائی کہ وہ اس میں برانڈ سوزی کے ناخن دکھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ برانڈ ہر لڑکی کے لیے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں یہ حسین نقلی ناخن ملیں گے، ان کے بڑے خوابوں سے ایک سچ ہونے جارہا ہے کیونکہ انہوں نے انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version