Advertisement

عامر لیاقت سے علیحدگی؛ دانیہ شاہ کو بھی شادی کی پیشکش ہوگئی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور دانیہ شاہ کی علیحدگی کے بعد اب دانیہ کو بھی شادی کی پیشکش ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ملتان سے تعلق رکھنے والے ندیم ملک کی ویڈیو خوب وائرل ہوگئی ہے جو کہ دانیہ شاہ سے شادی کے لیے امید لگائے بیٹھا ہے۔

ندیم ملک نے شیروانی پہن لی اور شادی کا کمرہ بھی سجا لیا ہے مگر اب تک دلہن کا انتظار ہے کیونکہ دلہن عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ ہیں۔

ندیم کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت پہلے بھی لڑکیوں کی زندگی برباد کر چکا ہے، دانیہ کی زندگی بھی برباد کر دی ہے،عامر اور دانیہ کے بیچ اختلافات کے بعد مجھے لگتا ہے کہ مجھے میری محبت مل جائے گی، وہ میرا پیار ہے۔

Advertisement

ندیم نے کہا کہ آپ میری آواز بنیں اور دانیہ تک پہنچائیں، میں دانیہ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی بار دانیہ کو اس وقت دیکھا جب ہم دوستوں کے ساتھ شادی کے فنکشن میں گئے اور میری اچانک دانیہ پر پڑی تھی، مجھے اس وقت نہیں پتہ تھا کہ وہ دانیہ ہے۔ ندیم کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ اس لڑکی سے بات کروں مگر دوست کے کہنے پر رُک گیا لیکن جب سوشل میڈیا پر تصویر دیکھی تو مجھے برا محسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں درگاہ جاتا تھا، علماء سے ملتا تھا اور پوچھتا تھا کہ کیا دانیہ میرے نصیب میں ہے؟ تو وہ مجھے خوش خبری دیتے تھے کہ وہ آپ کو ملے گی، دانیہ میں آپ کو شدت سے محسوس کر رہا ہوں۔

ندیم کا کہنا ہے کہ دانیہ میں نے تمہارے لیے گھر لیا ہے، شادی کا کمرہ تیار ہے، شیروانی بھی پہنی ہوئی ہے۔

Advertisement

ندیم نے بتایا کہ میرے پاس دانیہ کی تصویر ہے جس سے میں باتیں کرتا ہوں، اپنے سرہانے اسے سلاتا ہوں کیونکہ یہ میری سچی محبت ہے، یہاں تک کے دانیہ کے لیے منہ دکھائی بھی دینے کی تیاری کر لی ہے جس میں 20 تولہ سونے کا ہار، ملتان کا ایک بنگلہ، آڈی کار ہے۔

ندیم نے ساتھ ہی عامر لیاقت کو بھی پیغام دیا کہ یہ شیطانیت چھوڑ دیں، آپ اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کر رہے ہیں، توبہ کریں اور آئندہ ایسی کسی معصوم لڑکی کی زندگی کو برباد مت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version