بیس سالہ نوجوان اداکارہ کی پھندہ لگی لاش برآمد

بنگالی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ 20 سالہ اداکارہ پلوی ڈے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اتوار کی صبح پلوی کے گھر سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے اس غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پلوی کی لاش ان کے گھر میں لگے پنکھے سے لٹکی ملی تھی۔ پھندے سے لٹکا دیکھ کر انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی پلوی کی روح پرواز کرچکی تھی۔ اسپتال پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
اداکارہ پلوی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی چھان بین میں لگ گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے اداکارہ کے اس انتہائی اقدام کے پیھچے چھپی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پلوی کی اچانک خودکشی کی خبر نے ہر کسی کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ جو کہ بنگالی ٹی وی انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ تھیں۔
پلوی ٹی وی شو “من مانے نہ” میں لیڈ رول میں نظر آرہی تھیں۔
انہیں بنگالی ٹی وی سیریل “ریشم جھنپی” میں کام کرنے کے بعد خاص شناخت ملی تھی۔
بنگلہ دیش میں مداحوں کی جانب سے پلوی کی اداکاری اور کرداروں کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

