Advertisement

شوہر نے حاملہ سونم کپور کی نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی

بولی وُڈ اداکارہ سونم کپورماں جیسے اہم ترین عہدے پر فائز ہونے کو تیار ہیں، لیکن حاملہ ہونے کے باوجود ان کی خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، بلکہ مزید نکھار پیدا ہوگیا ہے۔

اداکارہ ان دنوں فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

ان دنوں وہ اپنی پہلی پریگنینسی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

جلد ہی ماں بننے کا سُکھ پانے والی سونم کپور نے جب سے اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، تب سے وہ ایک کے بعد ایک فوٹو شوٹ کرا رہی ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے حمل کے ہر ہفتہ کا شاندار طریقے سے لطف اٹھا رہی ہے۔

سونم آئے دن اپنی کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اس بار ان کے شوہر آنند آہوجا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں سونم کپور کاؤچ پر لیٹی ہوئی آرام کرتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

سونم کپور اور آنند آہوجا نے اتوار کو اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی ہے۔

اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سونم کپور اور آنند آہوجا نے سوشل میڈیا پر کچھ خاص تصاویر شیئر کیں۔

آنند آہوجا نے سونم کپور کے ابتدائی حاملہ دنوں کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ صوفے پر مستی کرتی نظر آرہی ہیں۔

آنند آہوجا نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ‘6 سال سے گرل فرینڈ، 4 سال سے بیوی اور اس سال حمل کے شروعاتی دن۔ سالگرہ مبارک ہو’.

اداکارہ نے 21 مارچ کو اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

دریں اثنا اداکارہ کا ایک اور نیا میٹرنٹی فوٹوشوٹ منظر عام پر آیا ہے، جس میں وہ انتہائی گلیمرس لگ رہی ہیں۔

Advertisement

سونم کے والد انیل کپور نے یہ خوشخبری ملتے ہی خوبصورت انداز میں اپنے ردعمل اک اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار نانا جان بننے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سونم آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ یہ خبر دے کر آپ نے مجھے کتنی خوشی دی ہے۔’

ایک انٹرویو میں جب انیل کپور سے پوچھا گیا کہ سونم کیسی ماں بنیں گی؟ تو اس سوال کے جواب میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انیل نے اپنی پیاری بیٹی کو پرفیکشنسٹ بتایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version