Advertisement

نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

پاکستان کے سینئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام علیکم، میں نعمان اعجاز سیدھا جنت سے، آپ سب سے مخاطب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر چلی کہ میری حالت نازک ہے اور میں زندگی، موت کی کشمکش میں ہوں جس بھائی نے بھی یہ خبر چلائی اُسے ڈھیروں فالوورز مل گئے ہوں گے اور ہوسکتا ہے یوٹیوب والے اسے 400  یا 500 ڈالر کا چیک بھی دے دیں لیکن میں جنت میں پہنچ گیا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ میں اس وقت جنت انجوائے کررہا ہوں اور دُعا بھی کررہا ہوں کہ خبر چلانے والا بھائی بھی جلدی جنت میں آجائے تاکہ ہم آگے کا منصوبہ بنائیں کہ اب کس کو سوشل میڈیا پر مارنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کل لوگ بےحس ہوچکے ہیں، انہیں ذرا شرم نہیں آتی کہ اس طرح کی خبروں سے دوسرے لوگوں کو کس قدر پریشانی ہوگی۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ نعمان اعجاز کی حالت تشویشناک ہے، وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version