ہمیں میک اپ کرنے کی اجازت نہیں تھی، صبور علی

پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ ہمیں میک اپ کرنے کی بالکل اجازت نہیں تھی۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے گھر کی جانب سے ہونے والی پابندیوں کے بارے میں بات کی۔
صبور علی نے بتایا کہ والدین نے انہیں کبھی میک اپ کرنے کی اجازت نہیں دی، والدہ کہتی تھیں کہ شادی کے وقت ہی استعمال کرنا ہے اس سے پہلے نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں نے لپ گلوس لگایا تھا جو لپ بام جیسا تھا جس پر بہت ڈانٹ پڑی تھی۔
ایک اور واقعہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ عید پر ہلکی سی لپ اسٹک لگالی تھی جس پر سارے کزنز کے سامنے ڈانٹا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

