فلک شبیر کی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

پاکستانی گلوکار فلک شبیر کی بیٹی عالیانہ فلک کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں سارہ خان کے شوہر و اداکار فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کو دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں فلک شبیر عالیانہ کو سلانے کی کوشش کر رے ہیں۔
سارہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل سارہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو سادہ لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ مہرون رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔
واضح رہے اداکارہ سارہ خان مداحوں کے سا تھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News