Advertisement

میگھن مارکل کے والد کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کروادیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھامس مارکل کو دل کے دورے کی علامات پر پہلے انہیں ٹیہوانا (میکسیکو) کے ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسپتال لے جایا گیا۔

تھامس مارکل کو بات کرنے میں دشواری کا سامنا تھا، پیرا میڈکس نے ان کی کیفیت جاننے کے لیے کاغذ پر لکھوا کر طبیعت کا احوال لیا۔

میگھن کی سوتیلی بہن سمنتھا مارکل نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ میرے والد اسپتال میں روبہ صحت ہو رہے ہیں۔

سمنتھا نے درخواست کی ہے کہ والد کی صحت اور بہتری کے لیے فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے، انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سمنتھا اور میگھن کے درمیان بھی بہت تلخیاں ہیں، 2018 میں سمنتھا نے نیلسن منڈیلا کا ذکر کرنے پر میگھن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سمنتھا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم اپنے والد کو خراجِ تحسین کیوں نہیں پیش کرتیں؟ بس بہت ہوگیا، انسانوں کی طرح برتاؤ کرو، ایک عورت کی طرح برتاؤ کرو، اگر ہمارے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار تم ہوگی میگھن۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version