Advertisement

بھارتی مداح نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

علی ظفر پاکستان کے معروف ترین گلوکار ہیں اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں، جب بات کی جائے دنیا بھر کی تو اس میں ہمارا پڑوسی اور حلیف ملک بھارت بھی شامل ہے۔

اب بھارت میں ہی موجود ایک پرستار نے ان کے ایک گانے کو اہمیت نہ دینے پر علی ظفر سے معافی مانگ لی ہے۔

میشا پوروال ایک سوشل میڈیا اسٹریٹیجسٹ اور کانٹینٹ رائٹر ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے۔

انہوں نے علی ظفر کے نام ایک ٹویٹر پیغام جاری کیا ہے۔

علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے میشا پوروال نے لکھا، “پیارے علی ظفر! میں 90 کی دہائی میں صرف ایک بچی تھی، میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے گانے ”دل جھوم جھوم “ کو وہ پیار نہ دے سکی جس کا وہ حق دار تھا۔”

Advertisement

علی ظفر نے اپنی بھارتی پرستار کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا، “کوئی بات نہیں ابھی بھی بہت دیر نہیں ہوئی۔”

خیال رہے کہ ”دل جھوم جھوم“ 2011 میں یش راج فلمز کی جانب سے ریلیز کیا گیا تھا جو علی ظفر کے یادگار گیتوں میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب علی ظفر کے دیگر مداحوں نے ان کے سدا بہار گانوں کو بھی یاد کیا جن میں “چل دل میرے”، “سن رے سجنیا” وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version