Advertisement

آریان خان منشیات کیس؛ سمیر واکھنڈے کا تبصرہ کرنے سے انکار

ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کلین چِٹ مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کو ممبئی کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا لیکن اُنہوں نے سوالات کے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہا کہ معذرت میں تبصرہ نہیں کر سکتا اور میں این سی بی میں نہیں ہوں، این سی بی حکام سے بات کریں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا کر 10 افراد کو گرفتار کیا تھا ،جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا بھی شامل تھا۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران کروز شپ سے منشیات بھی قبضے میں لی گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے  تفتیش کی گئی تھی۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے اس کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے کئی روز تک پوچھ گچھ بھی کی۔

اس کیس میں تین لڑکیوں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version