ایمن سلیم کی خوبصورتی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ایمن سلیم کو اسکن کلر کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جو انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔
ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو مغربی لباس میں دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔
ایمن سلیم نے اس خوشی کے موقع پر اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے انتہا محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا۔
تاہم اداکارہ نے اس سال دوبارہ اداکاری کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اسکرین پر واپس آنے کی کئی وجوہات تھیں لیکن سب سے بڑی وجہ لوگوں کی جانب سے ملنے والا پیار ہے۔
ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں، ایمن سلیم نے گزشتہ برس رمضان کے ایک اسپیشل ڈرامے سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

