پرینکا چوپڑا کا کے کے کی موت پر سوگ کا اظہار

بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کی اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
نامور گلوکار و موسیقار کے کے گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے۔
گلوکار کے کے کی اچانک موت سے موسیقی اور فلم انڈسٹری کو صدمہ پہنچا ہے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے فوراً بعد بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار کی ویڈیو پوست کی ساتھ میں کیپشن میں ان کو موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گلوکار کے کے کی موت پر بالی ووڈ شخصیات کے تعزیتی ٹوئٹس جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News