Advertisement

عائشہ عمر اور احسن خان کی سرِ عام شرمناک حرکت، ویڈیو وائرل

احسن خان اور عائشہ عمر کی جوڑی ان دنوں اپنی فلم “رہبرا” کی تشہیر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ مصروف ہیں، اور دونوں کی پردے کے پیچھے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں احسن خان اور عائشہ عمر کو ایک گروسری اسٹور (کریانے کی دکان) میں شوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

احسن سفید شرٹ کے ساتھ کیمل کلر کا ٹو پیس سوٹ پہنے گروسری کارٹ میں پھنسے نظر آرہے ہیں اور عائشہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

جبکہ عائشہ عمر ایک وضع دار ٹو پیس لباس میں نظر آرہی  ہیں، انہوں نے بغیر آستین کا پیپلم پہن رکھا ہے جس میں دائیں طرف فریل دیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر نیچے والے حصے میں کینکن ہے۔ ساتھ ہی اس پر سلور رنگ کی ایک بیلٹ بھی موجود ہے۔

Advertisement

ان کا پورا چمکیلا لباس بیبی بلیو رنگ کا ہے۔

ویڈیو میں عائشہ بھی احسن کی طرف دیکھ رہی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں باتیں کر رہے ہیں۔

رہبرا ایک رومینٹک کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ جس میں جیون ساتھی کی تلاش کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

کہانی اس گرد گھومتی ہے کہ کس طرح کائنات دو لوگوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے مختلف راستوں اور چینلز کے ذریعے اپنا جادو چلاتی ہے۔

ببلی اور دانش نامی کردار جو ایک دوسرے کے جیون ساتھی ہونے سے غافل ہیں، ایڈونچر، رومانس، ہمت اور صبر کے ایک شاندار سفر کا تجربہ کرتے ہیں جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔

Advertisement

تاہم، شریکِ حیات بننے تک کے اپنے سفر کو دریافت کرتے ہوئے وہ ایک دوسرے کا رہبرا بن جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version