Advertisement

ٹاپ گن میورک: ٹام کروز کی ایک ارب ڈالر کمانے والی پہلی فلم بن گئی

ٹاپ گن میورک ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز کی 4 دہائیوں کے کیرئیر میں ایک ارب ڈالر کمانے والی پہلے فلم بن گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی  ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ٹاپ گن میورک دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر کمانے والی کلب کی50 ویں فلم ہے۔

اس فلم نے شمالی امریکا میں 52 کروڑ 17 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمائے۔

ٹاپ گن میورک 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئل ہے جو ٹام کروز کے کیرئیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوئی، اس نئی فلم میں بھی لڑاکا طیاروں کے سانسیں روک دینے والے اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ٹا پ گن میورک 27 مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم ابھی مزید کمائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version