Advertisement

معروف پاکستانی اداکارہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد اب عوام کے ساتھ ساتھ اداکار بھی کھل کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وومن ونگ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں مشہور اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نوجوان طبقے سمیت پاکستانیوں سے مخاطب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان 2 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں، وہاں آپ لوگوں نے ضرور آنا ہے، خاص کر ہماری نوجوان نسل اور میری فیملیز اس جلسے میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں، کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں۔

لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جاری مسائل کے خلاف نکل رہے ہیں، مہنگائی کو دیکھیں آسمان پر پہنچ گئی ہے، دنیا سے ہمارے تعلقات کٹتے جا رہے ہیں، ہامری معیشت گر رہی ہے۔

واضح رہے لیلیٰ زبیری نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب پی ٹی آئی وومن ونگ کے مطابق وہ وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version