Advertisement

سدھو موسے والا کی آخری رسومات پر والد کی ایسی حرکت کہ لوگ رونے پر مجبور ہوگئے

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات پر والد کی اس حرکت نے لوگوں کو رونے پر مجبور کردیا۔

گلوکار کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے والد نے اپنی پگڑی اتار کر ہجوم کی طرف کی، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ  آنجہانی گلوکار کے والد نے اپنے سر سے پگڑی اتار کر لوگوں کی طرف لہرائی جس کا مطلب ہے کہ میرا سب کچھ لٹ گیا۔

قتل ہونے والے سدھو موسے والا کی آخری رسومات پوسٹ مارٹم کے بعد ادا کی گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آنجہانی گلوکار کو 24 گولیاں ماری گئیں۔

گلوکار کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں جواہر کے میں ادا کی گئیں، یہ وہی گاؤں ہے جہاں انہیں قتل کیا گیا، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ آخری رسومات میں شریک تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کی شام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جب وہ بھارتی پنجاب سے اپنے لیے سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست دینے جا رہے تھے جبکہ ان کے قتل سے ایک دن قبل ہی بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے سدھو موسے والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگھ سدھو موسے والا کا قاتل کینیڈا کا گینگسٹر ہے۔

Advertisement

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا پر حملہ گینگ وار کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق کینیڈا کا لارنس بشنوئی گینگ اس قتل میں ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب سدھو موسےوالا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کو کچھ عرصے سے نامعلوم افراد کی جانب سے تاوان کی کالیں آ رہی تھیں۔

والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ کار میں روانہ ہوا تھا، اس وقت شبھ دیپ بلٹ پروف فارچونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ لینے کے بجائے گھر سے نہتا نکلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version