بھارتی اداکارہ ممتاز بھی احسن خان کی مداح نکلیں

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی اداکار احسن خان کی مداح نکلیں۔
اداکارہ ممتاز نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اسکرین پر احسن خان اور عائشہ عمر کی نئی آنے والی فلم کا ایک گانا سنتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ ،احسن خان کا گانا دیکھ کر کہتی ہیں کہ واہ تم کتنے ہینڈسم لگ رہے ہو کاش میں 20 سال جوان ہوتی۔
ویڈیو میں احسن خان کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ممتاز عسکری کے ساتھ وہیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ احسن خان اور عائشہ عمر کی نئی فلم 24 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement