Advertisement

جانی ڈیپ کے وکیل نے اہم انکشاف کر دیا

گلوکار جانی ڈیپ کے وکیل بین چیو نے گلوکار کی عمر کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جانی ڈیپ کے وکیل بینجمن چیو یوٹیوب پر موجود چینل لاء اینڈ کرائم  کو انٹرویو دیتے ہوئے جانی ڈیپ کی جانب سے سابقہ ​اہلیہ، ایمبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے پر بات کی۔

وکیل بین چیو کا کہنا ہے کہ جانی ڈیپ کو ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد 10 سال چھوٹے لگنے لگے ہیں۔

اُنہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے دنیا کا کوئی بہت بڑا بوجھ ان کے کندھوں سے اتر گیا ہو۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ’وہ بہت جذباتی منظر تھا، ہم اس کے لیے بہت پرجوش تھے۔ یہ ایک بہت اچھا لمحہ تھا۔‘

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ’جانی ڈیپ پرجوش تھے۔ مجھے وہ ہمیشہ سے بہت اچھے لگتے ہیں۔‘

وکیل نے جانی ڈیپ کے ایک دوست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’اداکار کو 6 سالوں سے اس طرح مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، جتنے خوش وہ یہ کیس جیتنے کے بعد نظر آرہے تھے۔‘

واضح رہے کہ بینجمن چیو نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ 6 سال کے بعد جانی ڈیپ کو اپنی زندگی دوبارہ ملی ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version