ملائکہ کا اداکار ارجن کپور کے لیے محبت بھرا پیغام جاری

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو بالی وود کی ڈانسر اور ماڈل مالئکہ نے سالگرہ کی شاندار مبارکباد پیش کردی۔
اداکارہ ملائکہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ارجن کی تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہے ساتھ ہی انسٹا پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکار ارجن کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ اداکار ارجن کپور، ملائکہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ منانے پیرس گئے ہوئے ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف ڈانسر ملائیکہ اروڑا کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکار ارجن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکار کو ملائکہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ان کے مداحوں کو ان کے بڑے دن سے “72 گھنٹے پہلے” اداکارہ کے بھیجے گئے تحائف کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
کافی قیاس آرائیوں کے بعد، جوڑے نے 2019 میں اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا اور تب سے لے کر اب تک وہ اپنے انسٹاگرام پروفائلز پر اپنی پیاری تصاویربھی پوسٹ کرتے ہیں۔
ملائکہ اروڑا نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں مستقبل میں بھی ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

