پاکستانی ٹرک پر ’سدھو موسے والا‘ کی تصویر

پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کو پاکستانی شخص نے خراجِ عقیدت پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شخص نے سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹرک پر گلوکار کی تصویر بنوالی۔
گزشتہ ماہ بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل نے ان کے لاکھوں مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ آج بھی ا
https://twitter.com/iffiViews/status/1536369112321912835?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536375942276186114%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1099447پنے پیارے آئیکون کے کھو جانے کا غم منا رہے ہیں۔
مداح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار کو مختلف انداز میں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں سدھو موسے والے کے تمام چاہنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے، یہ ویڈیو کلپ پاکستان سے ہے۔
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک ٹرک کے پیچھے سدھو موسے والا کی بڑی سی تصویر بنی ہوئی ہے۔
#sidhumoosewala pic.twitter.com/su39vUE09m
— 5911 (@iffiViews) June 13, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی شخص، جوکہ شاید ٹرک کا ڈرائیور ہے اپنے ہاتھوں سے گلوکار کی تصویر کو صاف کررہا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کے ایک شخص نے اپنی گاڑی کے پیچھے گلوکار سدھو موسے والے کا خاکہ بھی بنوایا۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اُنہیں 30 گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News