کے کے نیٹ ورکنگ کے بجائے کام پر توجہ دیتے تھے، فرح خان

بالی ووڈ کی سینئر فلمساز و ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان نے گلوکار کے حوالے سے بتا دیا۔
کوریوگرافر فرح خان نے کہا ہے کہ آنجہانی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے کبھی نیٹ ورکنگ کی پرواہ نہیں کیا کرتے تھے، وہ دراصل حقیقی فنکار تھے۔
فرح خان کا کہنا تھا کہ کے کے کو تو بس اپنے کام سے لگاؤ تھا اور وہ اسی چیز کا سب سے زیادہ خیال رکھتے تھے۔
گزشتہ منگل کو مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتہ کے ایک کالج فیسٹول میں پرفارمنس کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔
فرح خان نے کرشناکمار کناتھ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آخری ملاقات کے موقع پر کے کے نے ان سے کہا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنائیں، تاکہ میں اس میں گلوکاری کرسکوں۔
واضح رہے کہ فرح خان نے کہا کہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں ایک یادگاری سیگمنٹ میں کے کے کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News