آئمہ بیگ لندن میں اپنے پہلے کانسرٹ کے بعد تنقید کی زد میں کیوں؟

پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ لندن میں اپنے پہلے کانسرٹ کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گلوکارہ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں انگلش گانا چیپ تھرلز گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے لندن کانسرٹ میں پرفارمنس کے لیے اپنے گانے چھوڑ کر انگلش گانوں کا انتخاب کرنے پر اداکارہ کو تنقید سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ سارے گانے کا خانہ خراب کردیا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ انگلش گانے آپ کے جیسے گلوکاروں کے لیے نہیں ہیں جبکہ ایک نے لکھا کہ آئمہ بیگ نے مشکل کانسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے مشکل گانے کا انتخاب کیا اور صحیح سے گایا بھی نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

