عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر طوبیٰ کا ردّ عمل

عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر سیدہ طوبیٰ انور نے بھی ردعمل دے دیا۔
رواں ماہ اچانک انتقال کرجانے والے میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔
طوبیٰ انورنے کہا کہ ان کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے۔
اگر حکام نے #AamirLiaquat کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھاتوان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ ان کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنالواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے۔ تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے
Advertisement— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 20, 2022
طوبیٰ انور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اللہ کی مر ضی پر بھروسہ ہے، میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے‘۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
تاہم عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News