جراسک ورلڈ ڈومینین نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی

ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ کی تیسری سیریز جراسک ورلڈ ڈومینین نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جراسک ورلڈ ڈومینین اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جراسک ورلڈ ڈومینین نے صرف امریکہ میں ہی ریلیز کے آغاز پر 125 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ بھارت میں ریلیز کے پہلے ہی دن جراسک ورلڈ ڈومینین نے 8 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
کولن ٹریوورو کی ہدایتکار ی میں بننے والی یہ فلم ممکنہ طور پر جراسک ورلڈ ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ہوگی جس کی کہانی ایملی کارمیکائل نے لکھی ہے۔
تاہم اس کے بعد اسی سیریز کی نئی ٹرائلوجی بنانے پر کام شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ فلم دنیا بھر کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News