سدھو موسے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے؛ عمران اشرف

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکار کو اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گاڑی میں سدھو موسے والا کا مقبول ترین گانا سو ہائی چل رہا ہے۔
انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سدھو موسے والا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ کانگریس رہنما اور پنجابی گلوکار شُبھ دیپ سنگھ سدھو موسے والا کا قاتل کینیڈا کا گینگسٹر ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ اس قتل میں ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News