Advertisement

پاکستانی اداکاراؤں کی پرانی تصاویر جنہیں پہچاننا کافی مشکل ہے؟

اکثر مشہور شخصیات اپنی پرانی تصاویر شئیر کر دیتی ہیں جسے دیکھ کر مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

80 کی دہائی کی کئی اداکاراؤں نے اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کو تفریح فراہم کی۔

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی لیڈنگ ہیروئن میں بہترین اداکارہ تھیں، انہوں نے دادی نانی سے لے کر والدہ کا کردار بھی نبھایا جس کے لیے انہیں کبھی سنجیدہ کردار ملتا تھا تو کبھی مزاحیہ۔

لیجنڈ اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں وہ 50 سال سے زائد کا عرصہ دیکھا ہے جس میں بے شمار اتار چڑھاؤ آئے مگر ثمینہ احمد نے ہمت نہیں ہاری۔

اداکارہ اب بھی ڈراموں میں کام کر رہی ہیں مگر سوشل میڈیا کی اہمیت کو خوب پہچان گئی ہیں۔

Advertisement

Advertisement

80 کے ڈراموں میں جاندار ڈائیلاگز اور پُر اثر جذبات سے بھری اداکاری کی بدولت عظمیٰ گیلانی نے ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

عظمٰی سنجیدہ کردار سے متعلق جانی جاتی ہیں لیکن انہیں ہر کردار کو نبھانا آتا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے وہ چھوٹی اسکرین پر جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیملی کے ساتھ بتائے ہوئے لمحات کو مداحوں سے شئیر کرتی ہیں۔

سیمی راحیل جب پی ٹی وی کے ڈرامہ اسکرین پر نظر آتی تھیں تو ناظرین کی نظریں اسکرین سے ہٹتی نہیں تھیں۔

سیمی کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ اداکاری بھی لاجواب ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلموں سمیت ڈراموں اور اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔

Advertisement

روبینہ اشرف بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جس کی اداکاری نہ صرف ناظرین کو بھاگئی بلکہ ان کے دلچسپ انداز اور تاثرات نے بھی ناظرین کو انہیں سراہنے پر مجبور کر دیا۔

ثمینہ پیرزادہ وہ واحد اداکارہ ہیں جو آج بھی نوجوان نسل میں اسی طرح مقبول ہیں جس طرح وہ اپنے دور میں مقبول تھیں۔

 ادکارہ اپنا پروگرام ہوسٹ کرتی ہیں مگر دلچسپ اور منفرد انداز کی بدولت کئی بار سوشل میڈیا پر انہیں میمز میں شامل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ثمینہ پیرزادہ خود بھی نوجوان نسل میں مقبول ہوتی جا رہی ہیں۔

Advertisement

مشہور اداکارہ سمعیہ ممتاز معصومیت اور خوبصورت بالوں کی وجہ سے ناظری کے دلوں پر راج کرتی تھیں۔

آج کے دور میں بھی اداکارہ کئی اہم رول ادا کر رہی ہیں لیکن ماضی کے مقابلے اب سمعیہ والدہ کا کردار بھی ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کی خوبصورت آنکھیں اور چہرے پر موجود معصومیت ناظرین کو مزید متوجہ کرتی تھی لیکن اداکارہ کی اداکاری میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

Advertisement

حتیٰ کے اب بیٹیوں کی شادی میں بھی شگفتہ اعجاز کافی پُر کشش اور جوان دکھائی دے رہی تھیں جس کی وجہ سے مداح ان کی صحت کا راز بھی ان سے پوچھتے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version