Advertisement

سونم کپور بے حیائی میں امریکی گلوکارہ کی نقل کرنے پر تنقید کا شکار

Sonam Kapoor

ریا کپور اپنے شوہر کرن بولانی کے ساتھ لندن میں اپنی حاملہ بہن سونم کپور سے ملنے پہنچی ہوئی ہیں، اور انہوں نے حال ہی میں بولی وُڈ کی فیشنِسٹا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

لیکن، تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سونم کو امریکی گلوکاری ریحانہ سے ملاتے ہوئے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔

کالے برالیٹ میں ملبوس، میچنگ ٹراؤزر اور ایک لمبا کوٹ پہنی سونم لندن کی سڑکوں پر ریا کے ساتھ پوز دیتی اور اپنے بیبی بمپ کو فلانٹ کرتی نظر آئیں۔

جبکہ ریا نیلے رنگ کے پینٹ سوٹ میں ہمیشہ کی طرح سٹائلش لگ رہی تھیں۔

دونوں بہنیں سیاہ رنگ کے چشمے لگائے کیمرہ کے سامنے مسکرا رہی تھیں۔

ریا نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں لکھا، ‘ٹرپ کے بہترین کھانے جیسے… (اب تک)’.

Advertisement

اس کے علاوہ ریا نے جگہوں اور تفریحی سفر میں کھانے پینےکی کچھ اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

سونم نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر آنند آہوجا کے ساتھ اپنی زچگی کی شوٹ کی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہوئی ہیں۔

تصویروں میں، وہ آنند کے ساتھ صوفے پر لیٹی ہوئی اپنے بیبی بمپ کو پکڑے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔

سونم کو آخری بار ’دی زویا فیکٹر‘ میں دیکھا گیا تھا جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اداکارہ اگلی مرتبہ ممکنہ طور پر شوم مکھیجا کی ’بلائنڈ‘ میں نظر آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version