Advertisement

آنجہانی گلوکار کی شادی اس سال نومبر میں کس لڑکی سے ہونا تھی؟

بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا اس سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق سدھو کی منگنی کینیڈین امندیپ کور سے ہوئی تھی اور ان کا رشتہ تقریباً 2 سال قبل طے ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امندیپ کا تعلق سنگاریڈی گاؤں سے ہے، ابتدائی طور پر شادی اس سال اپریل میں ہونا تھی تاہم مارچ 2022 میں ہونے والے بھارتی  پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں سدھو موسے والا کے ہارنے کے بعد شادی نومبر میں منتقل کر دی گئی تھی۔

گلوکار کی والدہ چرن کور نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سدھو موسے والا پنجاب اسمبلی انتخابات کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے اور ہم ان کی شادی کی تیاری کر رہے تھے جو انتخابات کے بعد ہونی تھی۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا ،وہ 11 جون کو 29 سال کے ہونے والے تھے لیکن اس سے قبل ہی وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version