Advertisement

بھارت کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں جن کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

نیہا ککڑ نے انڈین آئیڈل سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جو آج ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہیں صفِ اول کی گلوکارہ سمجھا جاتا ہے۔

گلوکارہ فلموں میں اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے کے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ اپنے ایک گانے کا 20 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

ارجیت سنگھ ان چند گلوکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ اپنے ایک گانے کے 15 لاکھ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

کوئل جیسی آواز اور کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی شریا گھوشال نے بہت چھوٹی عمر سے بالی وڈ کی فلموں میں گیت گانے شروع کردیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اپنے ایک گانے کے 20 سے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

Advertisement

دم دار آواز والی سنیدھی چوہان کو جوشیلی گلوکارہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

Advertisement

پراتیک بچن المعروف بی پراک اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ وصول کرتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version