بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو قتل کی دھمکی ملنے لگیں

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بڑی مشکل کا شکارہوگئیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابقبھارت کے آنجہانی سیاستدان پر تنقید کرنا اداکارہ سوارا بھاسکر کو مہنگی پڑگئی۔
تاہم اداکارہ کو کسی نامعلوم ملزمان نے خط لکھ کر قتل کی دھمکی دی ہے۔
بےنام خط سوارا کو ان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر بھیجا گیا۔
اداکارہ سوارا نے خط موصول ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
ہندی میں تحریر کردہ خط میں درج تھا کہ ملک کے نوجوان سواکر کی بےعزتی برداشت نہیں کریں گے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق سوارا نے آنجہانی سیاستدان دامودر سواکر پر تنقید کی تھی جس کی وجہ سے انہیں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

