شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نیم عریاں لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں، انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

بولی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔
سہانا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں، جو ان کی ہر پوسٹ پر نظر رکھتے ہیں۔
سہانا خان نے اس بار اپنے دوستوں کے ساتھ انتہائی گلیمرس فوٹو شوٹ کرایا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔
سہانا کی یہ تصاویر جہاں مداحوں میں خوب وائرل ہو رہی ہیں، وہیں انہیں ان کے لباس کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا بھی ہے۔
تصویر میں وہ بلیک شرٹ اور نیلی جینس میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔
لیکن ان کی یہ سیاہ شرٹ انتہائی چست ہے اور جسم کا کافی حصہ اس میں سے عیاں ہے۔
سہانا کے بولڈ انداز کو ان کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے کافی لائکس اور مثبت تبصرے بھی مل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سہانا نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز زویا اختر کی فلم سے کیا۔
سہانا خان کے علاوہ اس فلم میں امیتابھ بچن کی پوتی اور سری دیوی، بونی کپور کی سب سے چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی ہیں۔
سہانا نے ابھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے، لیکن اسٹار کڈ کے مداح انہیں مزید بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

