گلوکار علی حیدر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نیا ایلبم ریلیز کیلئے تیار

پاکستان کے معروف گلوکار علی حید اپنا نیا ایلبم ریلیز کرنے جارہے ہیں۔
علی حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کر شئیر کی ہے جس میں وہ مداحوں کو میوزک انڈسٹری میں واپسی کی خوشخبری دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنا نیا ایلبم ریلیز کرنے جارہے ہوں جس میں چھ نئے گانے موجود ہوں گے۔
گلوکار نے بتایا کہ نئے ایلبم کا ٹائٹل تم ہی تو ہو کے نام سے ہوگا۔
دوسری جانب علی حیدر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزر بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے پرانے گانے تم ہی تو ہو کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ پرانی جینز اور گٹار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے گلوکار 2016 سے امریکہ میں مقیم ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے اپنا گانا ابھی ابھی اور کوک اسٹوڈیو کے لئے جیا کرے دھک دھک گایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

