Advertisement

اداکارہ نیتو کپور کا دادی بننے کے سوال پر دلچسپ ردِعمل

ماضی کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے دادی بننے کے سوال پر دلچسپ ردِعمل دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاپارازی نے جب نیتو کپور سے کہا کہ آپ دادی بننے والی ہیں، تو اس پر اداکارہ جواب میں صرف شکریہ کہہ دیتی ہیں۔

اسی ویڈیو میں انہیں یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ دادی یا نانی بننا اس دنیا کی سب سے بہترین چیز ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں شوہر و اداکار رنبیر کپور کو بھی دیکھا گیا تھا۔

وائرل تصویر میں عالیہ بھٹ اسپتال میں موجود تھیں اور اپنا الٹراساؤنڈ کروا رہی تھیں۔

Advertisement

عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Advertisement

اداکارہ کو مداحوں اور اہلخانہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ کی فلم برہمسترا کا آفیشل ٹریلر 15 جون کو ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو متعدد زبانوں میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version