Advertisement

کرینہ کپور کی بہن کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بہن و اداکارہ کرشمہ کپور کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معصوم بچی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں موجود بچی کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ کرشمہ کپور ہیں جو کہ آج 48 برس کی ہوگئی ہیں۔

کرینہ کپور نے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے خاندان کا فخر تمہاری یہ تصویر میری سب سے پسندیدہ ہے، آج سب بولو ہیپی برتھ ڈے ٹو لولو۔

شیئر کی گئی اس تصویر کو  کپور سسٹرز کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور کئی بالی ووڈ شخصیات بھی کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے جہانگیر کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں ننھے نواب کو یوگا کرتے دیکھا گیا تھا۔

کرینہ کپور نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں یوگا کی اہمیت پر بھی زور دیا تھا۔

کرینہ نے لکھا تھا کہ توازن زندگی اور یوگا بہت ضروری ہے، عالمی یوم یوگا مبارک ہو، میرے جے بابا۔

Advertisement

سفید شرٹ اور سبز شارٹس میں ملبوس جہانگیر علی خان تصویر میں اپنے دونوں ہاتھ رنگین میٹ، جس پر جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں، یوگا کی پوزیشن میں رکھے ہوئے تھے۔

گزشتہ برس کرینہ کپور نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کی ایک ساتھ یوگا کرتے تصویر شیئر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version