دانیہ شاہ کی والدہ کا صحافی پر شدید برہمی کا اظہار

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے صحافی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے اپنے چینل پر بیان جاری کیا جس میں بتایا کہ سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانیہ کی نظر عامر لیاقت کی جائیداد پر ہے اگر دانیہ کی صلح ہوگئی تھی تو اُنہوں نے تنسیخِ نکاح کی درخواست واپس کیوں نہیں لی؟
بعد ازاں دانیہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے آفیشل انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اور میری بیٹی کو گالی دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مت سوچیں آپ مجھے اور میری بیٹی کو گالی دے رہے ہیں بلکہ آپ اپنی بہن، بیٹی اور والدہ کو گالی دے رہے ہیں، اللّہ سے تھوڑا ڈرو، دیکھو اللّہ تمہارے ساتھ کیا کرتا ہے۔
یاد رہے کہ سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے جبکہ درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم و دانیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News