Advertisement

اداکارہ کیارا نے پسندیدہ اداکار سدھارتھ ملہوترا کو کہہ دیا

بالی ووڈ کی اداکارہ کیارا اور اداکارسدھارتھ  ملہوترا کی جوڑی سوشل  میڈیا پربہترین جوڑی بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کیارا نے اداکار سدھارتھ کو بہترین اداکار کہہ دیا۔

 خیال رہے کہ اداکارہ کیارا کا نام سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ  ہمیشہ جڑا رہتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر اکثر دونوں اپنے رشتے کو لے کر بحث میں رہتے ہیں، حالانکہ انہوں نے اپنے رشتے کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

گزشتہ دنوں ان کے بریک اپ کی افواہیں اڑی تھیں لیکن اسے غلط ثابت کرتے ہوئے دونوں دو بار ساتھ نظر آ چکے ہیں اور اس دوران دونوں کے درمیان کوئی تلخی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ب

Advertisement

فلم شیر شاہ میں دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

حال ہی میں میڈیا نے کیارا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کے گھر بسانے جا رہی ہیں؟

اس سے پہلے کہ کیارا اس سوال کا جواب دیتی، فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر درمیان میں اچھل پڑے اور کہا، آپ نے میری شادی کے بارے میں نہیں پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 50 سال کا ہونے والا ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے اہل نہیں ہوں؟ بھیا ہم بھی شادی کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ کیارا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کے ٹیگ کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکارہ کیارا نے کہا میں شادی کیے بغیر بھی اچھی طرح سے سیٹل ہو سکتی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے بات جارہی رکھتے ہوئے کہا کہ میں اچھی طرح سے سیٹل ہوں، میں کام کر رہی ہوں، کما رہی ہوں، خوش ہوں۔

اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن چکی ہیں ان کی حالیہ فلم بھول بھولیا 2 بھی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔

فلم بھول بھولیا 2میں کیارا کارتک آرین کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔

تاہم اداکارہ کیارا کی اگلی فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیارا نے فلم فگلی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اس کے بعد وہ ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کبیر سنگھ جیسی ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version