دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی ہے۔
دلیپ کمار کے مینجر فیصل فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون ہاتھ میں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب لے کر بیٹھی ہیں۔
https://twitter.com/FAISALmouthshut/status/1532236752509091841?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1532236752509091841%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1094084
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب کی پہلی کاپی ہے جو کہ اداکار کی برسی یعنی 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
فیصل فاروقی نے اداکار کے دُنیا بھر میں موجود مداحوں کے پیار کے لیے شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ایک مصنف کے طور پر یہ میرا آغاز ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکار دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

