Advertisement

فلک شبیر نے اپنی بیوی اور سالی کو “جانور” کیوں کہا؟

پاکستان کے معروف سنگر اور اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنی خوبصورت بیوی اور سالی کو جانور قرار دے دیا۔

گلوکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان کی بہن اور اداکارہ نور ظفر خان کھانا کھا رہی ہیں۔

فلک شبیر نے ویڈیو میں ایک معروف ٹک ٹاک بیک گراؤنڈ آڈیو استعمال کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بے وجہ ان جانوروں کو بھی کچھ کھلا دیا کرو یہ کبھی مانگتے نہیں ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے اب تک تقریباً 50 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

جہاں لوگ اس ویڈیو سے محظوظ ہو رہے ہیں، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فلک شبیر کی حرکت کو نامناسب قرار دیا ہے۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ یہ  ہمیشہ ایسا کیوں سوچتے ہیں۔

Advertisement

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس نے نور کو جانور بنادیا۔

جبکہ ایک صارف نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نور کا شوہر آکر فلک شبیر سے بدلے لے گا۔

خیال رہے کہ سارہ خان گزشتہ برس جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ جولائی کے مہینے ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

فلک اور سارہ کی ایک بیٹی عالیانہ فلک بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version