Advertisement

اداکارہ میرا پریس کانفرنس کے دوران رو پڑیں؛ ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ میرا پریس کانفرنس کے دوران رو پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریس کلب میں بات کرتے ہوئے میرا نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے افسوسناک خبر ہے کہ میر ی ایک فلم دیوداس بنی جسے نمائش کے لیے سینما نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میری فلم کے پروڈیوسر نے اپنا سارا پیسہ اس فلم کو بنانے میں لگا دیا اوراب وہ علیل ہیں لیکن ان کی فلم کو ایک سینما تک نہیں دیا گیا، کہتے ہیں کہ یہ بی کلاس پروڈکشن ہے تومجھے بتایا جائے کہ یہاں پرکون سی اے کلاس پروڈکشن ہورہی ہے۔

اداکارہ نے پنجابی زبان کو خوبصورت اور قابل عزت کہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایسی بہت سی فلمیں بن رہی ہیں جو کہ دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہیں لیکن ان فلموں کو سینما بھی مل رہے ہیں اور ڈسٹری بیوٹرز بھی۔

میرا نے کہا کہ میرا مقصد خبروں میں آنا ہرگز نہیں ہے لیکن جب ہم اس حوالے سے بات کریں تو میڈیا پر کہا جاتا ہے کہ ہم تنازع پیدا کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں خبروں میں جگہ چاہئیے۔

انہوں نے پاکستان میں فلم اکیڈمی کا قیام ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپورموقع مل سکتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کی خواہشمند ہوں اوراس کے لیے فنڈ ریزنگ اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کی کوششں کررہی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version