نانی بننے پر اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ کا دلچسپ ردعمل

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے نانی بننے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے سونی رازدان نے کہا کہ عالیہ کے ماں بننے کی خبر سن کر ہماری پوری فیملی بہت خوش ہے اور یہ شاید ہماری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماں بننے سے زیادہ منفرد اور خوشی کی بات اس دنیا میں کیا ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں شوہر و اداکار رنبیر کپور کو بھی دیکھا گیا تھا۔
وائرل تصویر میں عالیہ بھٹ اسپتال میں موجود تھیں اور اپنا الٹراساؤنڈ کروا رہی تھیں۔
عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اداکارہ کو مداحوں اور اہلخانہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس میں کرن جوہر، ردھیما کپور سہانی، مونی رائے، راکل پریت سنگھ، ٹائیگر شروف اور ایشان کھیتر سمیت کئی بالی ووڈ سٹارز شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اداکارہ کی فلم برہمسترا کا آفیشل ٹریلر 15 جون کو ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو متعدد زبانوں میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

