Advertisement

شکتی کپور کے بیٹے کی رہائی کے بعد پہلی تصویر وائرل  

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کی منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

منشیات کیس میں ضمانت ملنے کے بعد سدھانت کپور نے ممبئی اپنے گھر جاتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی۔

وائرل سیلفی میں سدھانت کپور کے ساتھ اُن کی دوست بھی موجود ہیں جبکہ دونوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔

سدھانت کپور نے سیلفی کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں دل اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شردھا کپور کے بڑے بھائی سدھانت کپور کو بنگلور پولیس نے 12 جون کو شہر میں ہونے والی ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز سدھانت کپور سمیت دیگر چار گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر بھیما شنکر گلڈ کے مطابق سدھانت کپور سمیت دیگر چار ملزمان کو پولیس کے سامنے مزید پیش ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سدھانت کپور کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گرفتار کیا تھا اور قانونی کارروائی کے مطابق انہیں جوڈیشل تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version